اِØ+تساب

ہوا __جو گندم کی پہلی خوشبو کے لمس سے لے کے
کڑوے بارُود کی مہک تک
زمیں کے ہمراہ رقص میں تھی
گماں یہ ہوتا ہے
اس رفاقت سے تھک چکی ہے
اور اپنی پازیب اُتار کر
اجنبی زمینوں کی سرد بانہوں میں سورہی ہے
فضا میں سنّاٹا دم بخود ہے
ہوا کی خفگی ہی بے سبب ہے
کہ ابنِ آدم نے اپنے نیپام سے بھی بڑھ کر
کوئی نیا بم بنا لیا ہے؟